Feb ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • فرانس میں پولیس اسٹیشن پر حملہ

فرانس میں ایک پولیس اسٹیشن کو تین بارحملوں کا نشانہ بنایاگیا

فرانسیسی اخبار لوفیگارو کے مطابق فرانس کی پولیس نے کہا ہے کہ اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک بیس افراد نے صوبہ ایسون کے پولیس اسٹیشن پر کئی بار پیٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں - فرانس کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تین بسیں بھی تباہ ہوگئی ہیں تاہم کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے- یہ حملے ایسے عالم میں ہوئے ہیں کہ فرانس کے ایل دو علاقے پر بھی گذشتہ دنوں کئی بار پولیس کے تشدد کے خلاف اور بائیس سالہ سیاہ فام نوجوان ٹیئو کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہیں- فرانس کے چار پولیس اہلکاروں نے دو فرروی کو ٹیئو نامی ایک بائیس سالہ سیاہ فام نوجوان کو اولنائے سو بوآ علاقے سے گرفتار کرنے کے بعد شمالی پیرس کے مضافاتی علاقے میں تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا-

 

ٹیگس