مدویدیو کا ٹرمپ کو جواب:
صرف موساد کے پاس ہی تمہاری عیاشی کے ویڈیو نہيں ہیں تو اپنی حد میں رہو!
Aug ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
روس کی سلامتی کونسل کے نائب صدر دیمیتری مدویدیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف موساد ہی تمہاری عیاشیوں کے ویڈیو کلپس ذخیرہ نہیں رکھتا اس لیے تمہیں اپنی حد میں رہنا چاہیے۔
سحرنیوز/دنیا:دیمیتری مدویدیو نے کہا کہ صرف اسرائیلی خفیہ ادارے موساد ہی کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کی شہوانی ویڈیو کلیپس کا ذخیرہ نہيں ہے اس لئے ٹرمپ کو اپنی حدود کا اندازہ ہونا چاہیے۔
واضح رہے حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ، روسی صدر ولادیمیر پوتین کے خلاف خوب بیان بازی کی ہے ۔