یورپ میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i271834-یورپ_میں_دہشت_گردی_کے_خطرات_میں_اضافہ
یورپی پولیس یورو پول نے کہا ہے کہ یورپ میں دہشت گردی کے خطرات اپنی انتہائی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • یورپ میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ

یورپی پولیس یورو پول نے کہا ہے کہ یورپ میں دہشت گردی کے خطرات اپنی انتہائی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

 یورپول کے سربراہ راب ون رائٹ نے اس بات پر سخت تشویش ظاہر کی ہے کہ عراق اور شام میں شکست کے بعد دہشت گرد گروہ داعش نے یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
ون رائٹ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد یورپ میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں اور سیکورٹی ادارے ، سن دوہزار سولہ کے مقابلے میں دس گنا زیادہ معلومات یورو پول کو فراہم کر رہے ہیں۔
 یورپی پولیس کے سربراہ نے مزید کہا کہ یوروپول نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران یورپ آنے والے چھے ہزار سے زیادہ مہاجرین کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ تازہ آنے والے مہاجرین، یورپ کی سلامتی کے لئے متحرک خطرہ ہوسکتے ہیں۔
 قابل ذکر ہے کہ سن دوہزار سولہ کے دوران جرمنی کو دہشت گردی کے سات حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے دوران بائیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔