ترکی میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ 5 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i275016-ترکی_میں_ہیلی_کاپٹر_گر_کرتباہ_5_افراد_ہلاک
ترکی کے شہر استنبول میں ہیلی کاپٹر مقامی ٹی وی چینل کے ٹرانسمیشن ٹاور سے ٹکرانے کے بعد گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۵:۱۰ Asia/Tehran
  • ترکی میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ 5 افراد ہلاک

ترکی کے شہر استنبول میں ہیلی کاپٹر مقامی ٹی وی چینل کے ٹرانسمیشن ٹاور سے ٹکرانے کے بعد گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہیلی کاپٹر مقامی ٹیلی ویژن چینل کے ٹاور سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد سمیت 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

ترک حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 4 غیر ملکی ہیں جب کہ ترک خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ چاروں غیر ملکی روسی شہری ہیں تاہم حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔