روہنگیاں مسلمانوں کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i275570-روہنگیاں_مسلمانوں_کے_قتل_عام_کی_آزادانہ_تحقیقات_کا_مطالبہ
میانمار کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر یانگ ہی لی نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • روہنگیاں مسلمانوں کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

میانمار کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر یانگ ہی لی نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یانگ ہی لی نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اجتماعی جنسی زیادتیوں اور دوسرے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز جرا‏ئم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے حکومت میانمار کی جانب سے، انہیں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق سنہ دو ہزار سولہ کے دوران انتہا پسند بدھسٹوں اور فوج کے حملوں کی وجہ سے چالیس ہزار روہنگیا مسلمان بے گھر ہوئے ہیں۔اس سے پہلے مارچ دو ہزار سولہ میں اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کے بارے میں سخت خبردار کیا تھا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کو انتہائی دشوار صورتحال کا سامنا ہے اور خوراک اور دواؤں کے نہ ملنے کے باعث سیکڑوں بچوں اور عورتوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔