بنگلہ دیش میں دہشتگردی سے پہلے دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i275650-بنگلہ_دیش_میں_دہشتگردی_سے_پہلے_دہشتگرد_ہلاک
بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے نواحی علاقے میں دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۵:۲۶ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش میں دہشتگردی سے پہلے دہشتگرد ہلاک

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے نواحی علاقے میں دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

بنگلہ دیش میں پولیس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشتگردوں کے بارے میں ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا تعلق کس جماعت سے تھا اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ ان کے قبضے سے کس قسم کا بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران کسی پولیس اہلکار کے زخمی یا مارے جانے کی اطلاع بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک میں داعش کے خطرے کے پیش نظر ایک آپریشن شروع کیا ہے جس کی زد میں آنے والے یہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔