شام میں جنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے عالمی برادری کی آمادگی
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری، شام میں جنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے شام میں جنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے عالمی برادری کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ، بحران شام کا راہ حل نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ شام میں متحارب فریقوں کو چاہئے کہ فائر بندی کا احترام کریں تاکہ بحران کے سیاسی حل کے مرحلے کا آغاز ہوسکے۔
فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین شام کے مستقبل کی حمایت و مدد کرنے والے ملکوں کے اجلاس کی میزبان ہے تاہم شام میں دہشت گردی کے خلاف نبردآزما شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ اور بعض مغربی و عرب ممالک، شام میں دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں۔