داعش اور طالبان ایک دوسرے کے مد مقابل
دہشتگرد گروہ داعش اور طالبان ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہو گئے ہیں۔
دہشتگرد گروہ داعش اور طالبان ایک دوسرے کے مد مقابل آ گئے ہیں اورافغانستان کے صوبےغور کے علاقے غلمین میں داعش سے وابستہ دہشتگردوں نے 4 طالبان کو اغوا کرلیا ہے۔
غور کے صوبائی کونسل کے رہنما عبدالبصیر قادری کا کہنا ہے کہ غلمین کے بزرگ ، داعش کے ساتھ اغوا شدہ افراد کی رہائی کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں۔
غورکے گورنر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اغوا شدہ افراد کا تعلق طالبان سے ہے اورطالبان دہشتگردوں کو داعش سے منسلک قاری رحمت اللہ گروپ نے اغوا کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان نے افغانستان میں داعشی درندہ صفت دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے چارسدہ نامی علاقے میں داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جن کی وجہ سے دونوں دہشتگرد گروہوں کا کافی جانی نقصان ہوا تھا۔