امریکا نے شام پر حملہ کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i278290-امریکا_نے_شام_پر_حملہ_کردیا
امریکی صدر کے حکم پر شام پر امریکہ نے حملہ کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۳:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکا نے شام پر حملہ کردیا

امریکی صدر کے حکم پر شام پر امریکہ نے حملہ کردیا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرامریکا کی جانب سے 60 ٹام ہاک کروز میزائل داغے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ میزائل بحیرہ روم میں امریکی بحری جہاز سے داغے گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا تھا کہ ان میزائلوں کے ذریعے شام کے الشعیرات ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا کی جانب سے شامی حکومت کے خلاف یہ پہلی کارروائی ہے۔