امریکی عوام کی اکثریت شام پرحملے کی مخالف
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i278786-امریکی_عوام_کی_اکثریت_شام_پرحملے_کی_مخالف
امریکی عوام کی اکثریت نے شام میں فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Apr ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکی عوام کی اکثریت شام پرحملے کی مخالف

امریکی عوام کی اکثریت نے شام میں فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے۔

سی بی ایس ٹیلی ویژن کی جانب سے کرائے جانے والے تازہ سروے کے مطابق، پچاس فی صد ریپلکن اور ڈیموکریٹ کی اکثریت نے، بحران شام کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے صرف اٹھارہ فی صد نے شام میں امریکی فوج بھیجنے کی حمایت کی ہے۔سروے کے مطابق خارجہ پالیسی کے میدان میں بحران شام کے حل سے متعلق صدر ٹرمپ کی توانائیوں کے بارے میں عوام کے اندر خاصی تشویش پائی جاتی ہے ۔ چوراسی فی صد ڈیموکریٹ اور پچیس فی صد ری پبلکن اور ترپین فی صد آزاد شہریوں نے شام کے بارے میں صدر ٹرمپ کی آئندہ کی پالیسیوں پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ادھر جرمنی میں کرائے جانے والے تازہ سروے کے مطابق انسٹھ فی صد لوگوں نے شام کے فوجی اڈے پر امریکی حملے کی سختی کے ساتھ مخالفت کی ہے۔اسی فی صد جرمن شہریوں کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اپنی فوجیں میں شام نہیں بھیجنا چاہئے۔