پیرس میں فائرنگ، دوپولیس افسر ہلاک ایک زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i280064-پیرس_میں_فائرنگ_دوپولیس_افسر_ہلاک_ایک_زخمی
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی فائرنگ میں دو پولیس افسر ہلاک اور ایک سیاح زخمی ہو گیا۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Apr ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • پیرس میں فائرنگ، دوپولیس افسر ہلاک ایک زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی فائرنگ میں دو پولیس افسر ہلاک اور ایک سیاح زخمی ہو گیا۔

فرانس کی پولیس کا کہنا ہے کہ پیرس میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص بھی ہلاک ہوا ہے-

فرانس کی پولیس نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پیرس میں فائرنگ کا واقعہ، دہشت گردانہ ہو-

فائرنگ کے بعد پولیس کے ہیلی کاپٹر دیر تک پیرس کی فضاؤں میں پرواز کرتے رہے-

پیرس کے شانزہ لیزہ روڈ پر ہونے والی فائرنگ میں دو پولیس افسر ہلاک اور ایک سیاح زخمی ہو گیا-دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت فرانس نے ہنگامی اجلاس تشکیل دیا-

داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان جاری کر  کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے-