دہشتگرد گروہ داعش عالمی امن کے لئے خطرہ
May ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۳:۴۶ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش عالمی امن کے لئے خطرہ ہے اور اس کا خاتمہ ضروری ہے۔
اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس دہشت گرد گروہ داعش کا دنیا بھر سے خاتمہ کرنے کے لئے عزم مصمم کئے ہوئے ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہے اور ہم اس کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش نہ صرف مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سرگرم ہے بلکہ وہ دیگر علاقوں میں بھی سرگرم ہے اوراس کا خاتمہ ضروری ہے۔
ٹیگس