لندن میں دہشتگردی، 7 ہلاک 20 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i285358-لندن_میں_دہشتگردی_7_ہلاک_20_زخمی
برطانیہ میں تشدد کے 5 واقعات میں 7 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۴:۲۳ Asia/Tehran
  • لندن میں دہشتگردی، 7 ہلاک 20 زخمی

برطانیہ میں تشدد کے 5 واقعات میں 7 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پہلے واقعے میں لندن برج پر تیز رفتار گاڑی نے راہ گیر کچل دیئے جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے تاہم واقعے کے بعد لندن برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور برج کے قریب ریلوے اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیا۔ برطانوی پولیس کے مطابق گاڑی سے 3 افراد نے اتر کر لوگوں پر فائرنگ کی اور چاقوؤں سے حملہ کیا جس سے خوفزدہ ہو کر وہاں موجود کئی افراد نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

دوسری جانب بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں فائرنگ اور چاقو سے حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں 2 حملہ آور مارے گئے جبکہ حملوں میں ملوث ایک شخص کو ووکس ہال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں لندن میں تشدد کے واقعات کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے سیکورٹی اجلاس طلب کرلیا، انہوں نے کہا کہ لندن واقعات کو ممکنہ دہشتگردی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔