سعودی عرب کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر کوربین کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i285508-سعودی_عرب_کا_مقابلہ_کئے_جانے_کی_ضرورت_پر_کوربین_کی_تاکید
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربین نے انتہا پسند گروہوں کو مالی مدد فراہم کرنے والے تمام عرب ممالک منجملہ سعودی عرب کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر کوربین کی تاکید

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربین نے انتہا پسند گروہوں کو مالی مدد فراہم کرنے والے تمام عرب ممالک منجملہ سعودی عرب کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ برطانیہ کو چاہئے کہ سعودی عرب اور خلیج فارس کے دیگر عرب ملکوں سے سختی بات کرے اس لئے کہ وہ انتہا پسند گروہوں کے حامی ہیں اور انھیں مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔انھوں نے اسلامو فوبیا اور برطانوی سماج میں پڑنے والی دراڑ کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی اور کہا کہ اس کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ آئندہ جمعے کو ہونے والے انتخابات میں بھرپور شرکت کی جائے۔برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے کہا کہ لندن کے دہشت گردانہ حملوں کے باوجود انتحابات وقت پر ہی ہوں گے اور ان انتخابات میں ان کی جماعت کو کامیابی حاصل ہو گی۔