لندن پولیس نے حالیہ حملوں کے ذرائع کا اعلان کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i285524-لندن_پولیس_نے_حالیہ_حملوں_کے_ذرائع_کا_اعلان_کردیا
لندن پولیس نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے محرکات کو اندرونی قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
  • لندن پولیس نے حالیہ حملوں کے ذرائع کا اعلان کردیا

لندن پولیس نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے محرکات کو اندرونی قرار دیا ہے۔

لندن میٹرو پولیٹن پولیس چیف کریسیڈا دائک نے کہا ہے کہ پچھلے تین ماہ کے دوران ہونے والے دہشت گردی کے تمام واقعات کے پس پردہ محرکات داخلی ہیں اور انہیں بیرون ملک سے ہدایت نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین ماہ کے دوران پانچ حملوں کو ناکام بھی بنایا گیا ہے۔ہفتے کی شب لندن برج کے تین مقامات پر پیش آنے والے واقعات میں سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔دہشت گردہ گروہ داعش نے لندن کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔