امریکہ میں اسلام مخالف مظاہرے تشدد کا شکار
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i286230-امریکہ_میں_اسلام_مخالف_مظاہرے_تشدد_کا_شکار
امریکہ کے مختلف شہروں میں اسلام مخالف مظاہروں کے دوران شرعی قوانین کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں اسلام مخالف مظاہرے تشدد کا شکار

امریکہ کے مختلف شہروں میں اسلام مخالف مظاہروں کے دوران شرعی قوانین کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق " امریکہ کے لئے میدان میں اترو" نامی اسلام دشمن گروہ نے اتوار کو امریکہ کے بیس سے زیادہ شہروں میں مظاہروں کی کال دی تھی اس کے ساتھ ہی دین مخالف رجحانات کی مخالفت کرنے والےگروہوں نے بھی مظاہرے کئے تھے۔
بعض شہروں میں دونوں گروہوں کے مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے بعد پولیس کو طاقت کااستعمال کرنا پڑا۔
پولیس نے دسیوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔امریکہ میں شرعی قوانین پر عمل نہیں ہوتا اس کے باوجود یہ ایک سیاسی موضوع بن گیا ہے۔