پارلیمانی انتخاباب، فرانس کی حکمراں جماعت کو برتری
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i286362-پارلیمانی_انتخاباب_فرانس_کی_حکمراں_جماعت_کو_برتری
فرانس کے صدر کی جماعت آن مارچ پارٹی نے پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • پارلیمانی انتخاباب، فرانس کی حکمراں جماعت کو برتری

فرانس کے صدر کی جماعت آن مارچ پارٹی نے پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔

انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق، صد عمانوئیل میکرون کی آن مارچ پارٹی بتیس آعشاریہ چھے فی ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے۔ کہا جارہا ہے کہ حکمراں جماعت کو تین سو نوے سے چار سو پینتالیس پارلیمانی نشستین ملنے کی توقع ہے۔قدامت پرست جماعتوں کے اتحاد کو اکیس فی صد جبکہ انتہا پسند نیشنل فرنٹ کو چودہ فی صدر ووٹ ملے ہیں۔فرانس کی سوشلسٹ پارٹی کو صرف دس آعشاریہ دو فی صدر ووٹ ملے ہیں۔فرانس کے انتخابات میں پولنگ کا تناسب انچاس فی صدر رہا ہے جو فرانس میں اب تک ہونے والے انتخابات میں پولنگ کی سب سے کم شرح ہے۔