Jun ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ کی رہائی کا مطالبہ

نائیجیریا کی تحریک اسلامی نے دارالحکومت ابوجا میں پرامن مظاہرے کر کے اس تحریک کے سربراہ کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کی سڑکوں پر مظاہرہ کر کے تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی رہائی پر تاکید کی کہ جنھیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے-

مظاہرین نے نائیجیریا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عدالت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے آیت اللہ زکزکی کو فورا آزاد کرے-

تحریک اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کی حکومت، سعودی عرب کی حمایت سے نائیجیریا سے شیعہ مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتی ہے اور یہ نائیجیریا  کے حکام کی ایک بڑی سازش ہے-

نائیجیریا کے فوجیوں نے دو ہزار پندرہ میں نائیجیریا کی ریاست کادونا کے شہر زاریا کی ایک امام بارگاہ پر، کہ جہاں لوگ عزاداری میں مشغول تھے، حملہ کر کے آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا تھا-

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج کی اس جارحیت میں کئی شیعہ مسلمان شہید ہو گئے تھے-