ایران کے جوہری معاملے پر سفارت کاری کی حمایت، آئی اے ای اے سربراہ کا واضح مؤقف
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا خیر مقدم کرتے جوہری مسئلے پر سفارت کاری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: رافیل گروسی نے "Russia 24" نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے بارے میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا مؤقف یہ ہے کہ فریقین مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور ایک ایسے معاہدے پر پہنچیں جس سے ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ایران واپس جانے کا موقع فراہم ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنے کے لیے اپنے معائنہ کار بھیجنے کو تیار ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
رافیل گروسی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے معائنہ کار ایران میں چھوٹی سائٹوں کا جائزہ لے رہے ہیں، لیکن وہ کسی بھی وقت مزید اہم سائٹس کی معائنہ کاری کے لیے بھی تیار ہیں۔
یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج (جمعہ، 17 فروری) مسقط میں شروع ہوا ہے۔ ایران کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی سربراہی سید عباس عراقچی کر رہے ہیں۔