روس، شمالی کوریا کے حق میں بول پڑا
شمالی کوریا کے بلیسٹک میزائل تجربے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا جس میں روس نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کی۔
اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کو ناقابل قابل قبول قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب ولادیمیر سافرونکوف نے کل رات سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں یا فوجی اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح جزیرہ نمائے کوریا کے مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کے راستے بند ہو جائیں گے۔
روس نے سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کو معاشی طور پر تباہ کرنے اور اس کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی مخالفت ایسے میں جب امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیاں ناگزیر ہیں، شمالی کوریا کی ہٹ دھرمی پر فوجی کارروائی کا آپشن بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر منگل کے روز ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔