Jul ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • وینزویلا کے صدر کی جانب سے پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت

وینزویلا کے صدر نیکلس مادورو نے اس ملک کی پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نیکلس مادورو نے کل ملک میں ہر قسم کے پر تشدد اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ پر حملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ انہوں نے  عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پر تشدد کاروائیاں جس کی طرف سے بھی ہوں اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں قومی اسمبلی پر جو اس وقت حکومت مخالفین کے قبضے میں ہے حکومت کی حامی جماعت کے حامیوں نے حملہ کردیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

کل 5 جولائی کو وینزویلا کے یومِ آزادی کے موقع پر کراکس میں واقع قومی اسمبلی میں تقریب منعقد ہوئی تھی۔

وینزویلا میں گزشتہ ماہ سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں میں کشیدگی جاری ہے اور اپوزیشن کارکنان نے دارالحکومت کراکس کی سڑکوں کو میدان جنگ بنا رکھا تھا۔

حکومت مخالفین کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے جو اس ملک کی عوامی اور قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس