جزیرہ نما کوریا کے نزدیک جاپان اور امریکہ کی فوجی مشقیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i293612-جزیرہ_نما_کوریا_کے_نزدیک_جاپان_اور_امریکہ_کی_فوجی_مشقیں
امریکہ اور جاپان، جزیرہ نمائے کوریا کے قریب فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • جزیرہ نما کوریا کے نزدیک جاپان اور امریکہ کی فوجی مشقیں

امریکہ اور جاپان، جزیرہ نمائے کوریا کے قریب فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔

امریکہ اور جاپان کی فوجی مشقوں میں دو لنسر بی - ون بی امریکی بمبار اور جاپان کے دو ایف ٹو جنگی طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

امریکہ کے بی ون بی بمبار طیارے گوام میں انڈرسن فوجی اڈے میں تعینات ہوگئے ہیں۔

شمالی کوریا نے امریکہ کی حالیہ دھمکیوں کے بعد اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس اس اڈے پر حملے کے لئے پروگرام موجود ہے۔

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان زبانی جنگ  میں شدت آنے کے بعد بی ون بی امریکی بمبار بار بار جزیرہ گوام سے بحرالکاہل میں چکر لگا رہے ہیں اور جزیرہ نمائے کوریا کی فضاؤں میں پرواز کر رہے ہیں۔