اقوام متحدہ کی امن فوج کی چھاؤنی پر حملہ، 9 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i294280-اقوام_متحدہ_کی_امن_فوج_کی_چھاؤنی_پر_حملہ_9_افراد_ہلاک
مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی ایک چھاؤنی پر حملے میں 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۴:۱۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی امن فوج کی چھاؤنی پر حملہ، 9 افراد ہلاک

مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی ایک چھاؤنی پر حملے میں 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔طحکام کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شب پیش آیا اور ہلاک ہونے والوں میں امن فوج کا ایک اہلکار، ایک ٹھیکیدار اور مالی کے7 محافظ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹمبکٹو کے قریب قائم اس فوجی چھاؤنی پر حملہ کرنے والوں کی تعداد6 تھی۔ اس سے قبل کیے جانے والے ایک اور حملے میں امن فوج میں شامل ٹوگو اور مالی کا ایک ایک فوجی مارا گیا تھا۔