امریکا میں گن کلچر متعدد ہلاک اور زخمی
امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم تیئیس افراد ہلاک اور باسٹھ دیگر زخمی ہوگئے -
امریکا میں فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے مرکز نے خبردی ہےکہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں ایک بار پھر دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں - ہلاک ہونےوالوں کی تعداد تیئیس اور زخمیوں کی باسٹھ بتائی گئی ہے - صرف ریاست ایلینوئے میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے تیرہ واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں دو افراد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
نیویارک کے علاقے بروکلین میں بھی فائرنگ میں دوافراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے مرکز کے مطابق پچھلے اڑتالیس گھنٹے میں مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ایک سو ساٹھ واقعات رونما ہوئے جن میں چوّن افراد ہلاک اور ایک سو پندرہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
امریکا میں گن کلچر کے نتیجے میں آئے دن دسیوں افراد خاک و خون میں غلطاں ہوتے ہیں۔