دیرالزور پر روسی فضائیہ کے حملوں میں اضافہ
روسی فوج کی سینٹرل آپریشنل کمان کے سربراہ جنرل سرگئی روڈسکوئے نے کہا ہے کہ دیرالزور سے داعش دہشتگردوں کو باہر نکالنے کے لئے روس کی فضائی کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوگا-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنرل سرگئی روڈسکوئے نے کہا کہ روسی جنگی طیارے اس وقت ساٹھ سے ستر پروازیں انجام دے رہے ہیں اور دیرالزور میں داعش کے اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں- روسی فوج کی سینٹرل آپریشنل کمان کے سربراہ نے کہا کہ شامی فوج نے شہر کے اطراف میں واقع ٹیلوں پر قبضے ، مواصلاتی لائینیں کاٹنے اور ہتھیار منتقل کرنے کے راستوں کو بند کرنے کے بعد داعش کا تین طرف سے محاصرہ کر لیا ہے- روسی جنرل روڈسکوئے نے کہا کہ روسی فضائیہ، داعش کو ہتھیار پہنچانے والی گاڑیوں ، ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کرنے کے لئے چوبیس گھٹنے پروازیں انجام دے رہی ہے- بحران شام دوہزار گیارہ میں شام کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے سعودی عرب، امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے شروع ہوا ہے-شروع ہوا ہے-