امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 80 ہلاک اور زخمی
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں مزید اسّی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اڑسٹھ واقعات پیش آئے جن میں کم سے کم چھبیس افراد ہلاک اور چوّن زخمی ہوگئے- اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ٹینسی ، ٹیگزاس، شمالی اور جنوبی کیرولینا اور مریلینڈ میں پیش آئے- امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے ادارے کے مطابق اتوار اور پیر کو فائرنگ کے ایک سو تینتیس واقعات پیش آئے تھے جن میں کم سے کم انچاس افراد ہلاک اور ایک سو دو افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ اس دوران ہونے والے فائرنگ کے سترہ واقعات میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا- امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں اس کے باوجود ٹرمپ کی حمایت یافتہ اسلحہ فیکٹریوں کے مالکین کی مضبوط لابی ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے بارے میں سخت قوانین پاس نہیں ہونے دیتی-