دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے، روس کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i295454-دہشت_گردی_ایک_عالمی_خطرہ_ہے_روس_کا_انتباہ
روسی وزیرخارجہ نے شام میں دہشت گردی کے خطرے کو سب کے لئے خطرناک بتایا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے، روس کا انتباہ

روسی وزیرخارجہ نے شام میں دہشت گردی کے خطرے کو سب کے لئے خطرناک بتایا ہے

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے شام میں دہشت گردی کو خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال صرف شام اور شام کے عوام سے ہی مختص نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کے سبھی ملکوں کے لئے خطرناک صورتحال ہے۔
روسی وزیرخارجہ نے کہاکہ دہشت گردوں کا خطرہ ایک سنجیدہ خطرہ ہے اور یہ عناصر اب یورپ، امریکا، جنوب مشرقی ایشیا اور وسطی ایشیا میں بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کی باتوں سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ شام کے بارے میں واشنگٹن کا بھی خیال وہی ہے جو ماسکوکا ہے اور امریکی وزارت خارجہ نے بھی حال ہی میں شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں روس جیسا ہی موقف بیان کیا ہے۔
روسی وزیرخارجہ نے روس اور امریکا تعلقات اور شام کے مسئلے میں تعاون پر ان کے اثرات کے بارے میں کہا کہ روس شام کے مسئلے میں امریکا کے ساتھ حقیقت پسندانہ رویّہ اپنائے ہوئے ہے۔
انہوں نے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر کہاکہ ماسکو نے عالمی سطح پر واشنگٹن کے ساتھ بے معنی محاذ آرائی اور پابندیاں شروع نہیں کی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی حکام بردباری کا مظاہرہ کرکے عقل و منطق سے کام لیں گے۔