Aug ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • برطانیہ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، یورپی یونین

یورپی یونین کے سینیئر مذاکرات کار نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ برگزٹ سے متعلق مذاکرات میں سنجیدہ رویہ اختیار کرے۔

یورپی یونین کے سینیئر مذاکرات کار میشل بارنیہ نے برگزیٹ سے متعلق مذاکرات میں لندن کے لیت و لعل پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ کو چاہئے کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اور تجارتی تعلقات کی تفصیلات میں جانے سے پہلے برطانیہ میں مقیم یورپی ملکوں کے تین ملین شہریوں کے مستقبل، آئرلینڈ کے ساتھ برطانیہ کی سرحدوں کے تعین اور یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے اخراجات کی ادائیگی جیسے معاملات پر اتفاق رائے ضروری ہے۔
یورپی یونین کے سینیئر مذاکرات کار نے کہاکہ برگزٹ سے متعلق سارے ابہامات جلد سے جلد ختم ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھاکہ مستقبل کے تعلقات اور عبوری دور کے بارے میں بھی بات چیت جلد شروع ہوگی۔