اقوام متحدہ :امریکی حملوں میں افغان شہریوں کی ہلاکت افسوسناک
Sep ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۵:۵۰ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے امریکی حملوں میں دو درجن سے زائد افغان شہریوں کی ہلاکت کوافسوس ناک قرار دیا ہے۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے افغانستان میں امریکی حملوں میں کم از کم 28 عام شہریوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں گزشتہ تین دنوں کے اندر کی جانے والی بمباری اور فضائی حملوں کا نتیجہ ہیں۔ ان حملوں میں امریکی جنگی طیارے طالبان عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں تھے۔
اقوام متحدہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے افغانستان میں متعین خصوصی نمائندے نے اس صورت حال کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ کے تمام فریق عام شہریوں کی زندگیوں کو ہر ممکن طریقے سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
ٹیگس