برطانوی پارلیمنٹ میں یورپی یونین سے نکلے کے بل کا مسودہ منظور
Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران نے یورپی یونین سے باہر نکلنے کے بل کے مسودے کو منظوری دے دی-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے تین سو چھبیس ممبران نے منگل کو یورپی یونین سے باہر نکلنے کے لئے "عظیم منسوخی" نامی بل کے مسودے کے حق میں اور دوسو نوے ممبران پارلیمنٹ نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے- اس بل کے مسودےکا مقصد انیس سوبہتر کے قانون کو منسوخ کرنا ہے جس کی بنیاد پر برطانیہ یورپی یونین کا رکن بنا تھا- اس بل کی بنیاد پر اندرون ملک عدالتوں میں برطانیہ کے داخلی قوانین کو یورپی یونین کے قوانین پر ترجیح حاصل ہوگی-