امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات، 43 ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i298817-امریکہ_میں_فائرنگ_کے_تازہ_واقعات_43_ہلاک_و_زخمی
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور پینتیس دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات، 43 ہلاک و زخمی

امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور پینتیس دیگر زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں تشدد کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پندرہ گھنٹوں کے دوران رونما ہونے والے تشدد و فائرنگ کے واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور پینتیس دیگرزخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق بیشتر واقعات انڈیانا، شمالی کیرولائنا، پینسیلوانیا، کیلیفورنیا، جورجیہ اور مریلینڈ میں رونما ہوئے۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے اور طاقتور اسلحہ لابی کے دباؤ کے با‏عث امریکہ کی کوئی بھی حکومت، تاحال گن کنٹرول قوانین کو سخت کرنے کے لیے قانون سازی کے قابل نہیں ہوئی ہے۔