روس کے خلاف برطانیہ کا تازہ موقف
Sep ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
برطانوی وزیر اعظم نے روس کے خلاف یورپی ملکوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد بھی ان کا ملک اس تنظیم کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا۔برطانوی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ روس جیسے ممالک بقول ان کے جان بوجھ کر عالمی نظم و نسق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لہذا یورپ کو عالمی نظام کے دفاع کے لیے آپس میں متحدہ ہونا پڑے گا۔روس کے بارے میں امریکہ کے اہم ترین یورپی اتحادی برطانیہ کا تازہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ماسکو اپنی سرحدوں کے قریب نیٹو اور دیگر ملکوں کی فوجی نقل و حرکت کے بارے میں مسلسل خبردار کرتا چلا آرہا ہے۔
ٹیگس