سفارتی مراکز کی تلاشی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i299793-سفارتی_مراکز_کی_تلاشی_عالمی_قوانین_کی_خلاف_ورزی_ہے_روس
روس نے ایک بار پھر اپنے سفارتی مراکز پر امریکی سیکورٹی اہلکاروں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • سفارتی مراکز کی تلاشی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، روس

روس نے ایک بار پھر اپنے سفارتی مراکز پر امریکی سیکورٹی اہلکاروں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے سن فرانسسکو میں روس کے سفارتی مرکز کو اپنی تحویل میں لے کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ امریکہ نے غیر قانونی طریقے سے دروازے توڑ کر مذکوہ روسی مرکز کی تلاشی لی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان میں اپنے سفارتی مرکز کی تلاش کو سفارتی تحفظ کے عالمی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس بارے میں امریکہ کے ساتھ کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔
حکومت امریکہ نے روسی سفارتی مراکز اور سفارتی عمارتوں کی تلاشی لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ روس کے سفارتی مراکز اور سفارتی عمارتوں کی بندش کے بعد ان کی تلاشی لینا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
امریکہ نے روس کے ساتھ جاری سفارتی کشیدگی کے دوران، سن فرانسسکو میں روسی قونصل خانے جبکہ واشنگٹن اور نیویارک میں اس کے تجارتی دفاتر کو بند کردیا ہے۔