التنف فوجی اڈے کے کردار پر روس کی شدید تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i300201-التنف_فوجی_اڈے_کے_کردار_پر_روس_کی_شدید_تنقید
شمال مغربی عراق کے شہر حویجہ کی آزادی کے آپریشن میں دوسو ستر دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • التنف فوجی اڈے کے کردار پر روس کی شدید تنقید

شمال مغربی عراق کے شہر حویجہ کی آزادی کے آپریشن میں دوسو ستر دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

روسیاالیوم کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اردن سے ملحق شامی سرحدوں کے قریب امریکہ کا التنف فوجی اڈہ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف شامی فوج کی کارروائیوں میں مانع ہے- روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ شامی فوج صوبہ دیرالزور میں داعش کو نابود کرنے کے لئے جتنا پیشقدمی کرتی ہے ، اتنا ہی اسے التنف میں موجود امریکی فوجی اڈے کی طرف سے مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے- روسی وزارت دفاع کے ترجمان کاکہنا ہے کہ التنف فوجی اڈے کی موجودگی سے پیدا ہونے والی دوسری مشکل اس فوجی اڈے کے نزدیک ہی الرکبان کے علاقے میں واقع شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کا واقع ہونا ہے - اس کیمپ میں کم سے کم ساٹھ ہزار خواتین اور بچے پناہ لئے ہوئے ہیں- ایگورکوناشنکوف نے کہا کہ امریکی فوجی، شامی حکومت، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے انسان دوستانہ امدادی کاروانوں کو کیمپ تک نہیں پہنچنے دیتے اور پناہ گزینوں کو امریکی فوجی اڈے کو شامی فوج کے حملوں سے بچانے کے لئےانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں -