ایٹمی معاہدے میں ترمیم نا منظور
Oct ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
روس نے امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ترمیم کی تجویزکومسترد کر دیا ہے۔
رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ترمیم کے اضافہ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایٹمی معاہدے میں خلل ایجاد کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے پر اچھی طرح عمل ہورہا ہے لہذا جو کام اچھی طرح چل رہا ہے اس میں رکاوٹ پیدا کرنا درست نہیں ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکی ترمیم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ٹیگس