برطانوی شہر نونیٹن میں یرغمال بنائے جانے کا واقعہ ختم
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i301864-برطانوی_شہر_نونیٹن_میں_یرغمال_بنائے_جانے_کا_واقعہ_ختم
برطانوی شہر نیونیٹن میں مسلح شخص کی جانب سے لوگوں کو یرغمال بنا لئے جانے کا واقعہ ختم ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • برطانوی شہر نونیٹن میں یرغمال بنائے جانے کا واقعہ ختم

برطانوی شہر نیونیٹن میں مسلح شخص کی جانب سے لوگوں کو یرغمال بنا لئے جانے کا واقعہ ختم ہو گیا۔

ارنا نے خبر دی ہے کہ برطانوی علاقے وارویک شائر کے شہر نیونیٹن میں ایک مسلح شخص کو، کہ جس نے لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا، گرفتار کر لیا گیا-

اس واقعے میں کسی کو کوئی گزند نہیں پہنچی ہے- ایک مسلح شخص نے نیونیٹن شہر میں دو افراد کو یرغمال بنا لیا تھا-

برطانیہ میں پچھلے مہینوں کے دوران دہشت گردانہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے-

مغربی  ملکوں منجملہ برطانیہ کو، کہ جس نے مشرق وسطی میں دہشت گردوں کی حمایت کی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے، اب خود دہشت گردانہ حملوں کا سامنا ہے-