پاکستان: صوبۂ بلوچستان میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i456910-پاکستان_صوبۂ_بلوچستان_میں_تعمیراتی_کمپنی_کے_18_مزدوروں_کو_اغوا_کرلیا_گیا
اطلاعات کے مطابق اغوا کی اس کارروائی میں ایک گارڈ جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: صوبۂ بلوچستان میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا

اطلاعات کے مطابق اغوا کی اس کارروائی میں ایک گارڈ جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اغوا کاروں نے صوبۂ بلوچستان کے ضلع دُکّی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا اور 18 مزدوروں کا اغوا کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک گارڈ جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مغوی مزدوروں کی بازیابی اور دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دُکی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 315 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel