کانگرس میں امریکی صدر کی توہین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i301997-کانگرس_میں_امریکی_صدر_کی_توہین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کانگرس میں روس کا پرچم پھینکا گیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  •  کانگرس میں امریکی صدر کی توہین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کانگرس میں روس کا پرچم پھینکا گیا

یورو نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چند سینیٹروں کے ہمراہ، ٹیکسوں میں کمی کے منصوبے میں اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے کانگرس کی ایک گیلری سے گذر رہے تھے کہ انہیں وہاں موجود لوگوں میں سے ایک فرد کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ۔ مذکورہ شخص کا نام امریکی میڈیا نے برایان کلیٹن بتایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کا تعلق امریکنس ٹیک ایکشن، نامی گروپ سے بتایا گیا ہے ۔کلیٹن کو سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر گرفتار کرلیا ۔ اس شخص نے ڈونلڈ ٹرمپ پر روس کا پرچم پھینکا اور انہیں غدار کہا ۔ اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرکے کہا کہ ٹیکس کس طرح کم کروگے ؟ تمہیں پہلے اپنی خیانت کے بارے میں بات کرنی چاہئے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پارٹی کے اراکین سے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک انکم ٹیکس میں کمی کا بل پاس کردیں ۔