روس اور امریکی وزراء خارجہ کے مابین ٹیلیفونی گفتگو
Nov ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے شام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے شام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔
ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو میں روسی وزیرخارجہ نے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں سیاسی راہ حل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام کی قومی حاکمیت کا احترام ہر حال میں ضروری ہے اور کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلہ کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے بلکہ حقیقت کی تہہ تک پہنچنا چاہیے۔
ٹیگس