نائیجیریا میں عزاداروں پر پولیس کا حملہ،درجنوں شہید اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i303104-نائیجیریا_میں_عزاداروں_پر_پولیس_کا_حملہ_درجنوں_شہید_اور_زخمی
چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس پر نائیجریا کی سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں درجنوں عزادار شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں عزاداروں پر پولیس کا حملہ،درجنوں شہید اور زخمی

چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس پر نائیجریا کی سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں درجنوں عزادار شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا ہے کہ نائیجریا کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے دارالحکومت ابوجا میں عزاداران حسینی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر چار عزادار شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ پولیس نے جلوس عزا میں شریک متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
نا‏ئجیریا کی پولیس نے ملک کے سرکردہ سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والوں پر فائرنگ کی ہے جس میں متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
عالمی تنظیموں اور اداروں نے نائیجیر میں انسانی حقوق کی پامالی، شیعہ مسلمانوں کی سرکوبی اور اسلامی تحریک کے اسیر رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کی صحت کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
نائیجریا کی فوج نے دسمبر دوہزار پندرہ میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں جلوس عزا پر حملہ کرکے سیکڑوں عزاداروں کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔