شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی غیرمؤثر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i304369-شام_میں_کیمیائی_حملوں_کی_تحقیقات_کرنے_والی_کمیٹی_غیرمؤثر
روسی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک شام میں روسی فوجیوں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی غیرمؤثر

روسی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک شام میں روسی فوجیوں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔

اقوام متحدہ میں روس نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی عالمی کمیٹی کو غیر مؤثر قرار دیا ہے۔ روسی سفیر ویسلے نبنزیا نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی عالمی کمیٹی ناکارہ ہو چکی ہے۔

دوسری جانب روسی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک شام میں روسی فوجیوں کی تعداد کم کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ شام سے دہشتگرد گروہ داعش کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اب شام کا مکمل کنٹرول اس ملک کی فوج کے ہاتھ میں ہے۔ اس لئے روس نے کہا ہے کہ وہ بتدریج شام سے اپنی فوجیوں کی تعداد کم کرے گا۔