برگزٹ مذاکرات میں برطانیہ- یورپی یونین کا تعطل ختم
یورپی کمیشن کے سربراہ نے برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے لیےجاری مذاکرات میں پیشرفت کا عندیہ دیا ہے۔
یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلاؤڈ یانکر نے مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے سربراہان اپنے آئندہ اجلاس میں مذاکرات جاری رکھنے کی اجازت دے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ برگزٹ کے بارے میں مذاکرات دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں جس میں تجارتی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے بھی برگزٹ مذاکرات میں پیشرفت کا خیر مقدم کیا ہے۔برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان برگزٹ مذاکرات، شمالی اور جمہوریہ آئرلینڈ کے درمیان سرحدوں کے تعین کے معاملے پر تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا ہے کہ شمالی اور جہموریہ آئرلینڈ کے درمیان جمعے کے روز سرحدی معاملے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی ملکوں کے شہری برگزٹ کے بعد بھی پہلے کی طرح برطانیہ میں معمول کی زندگی جاری رکھ سکیں گے۔