ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان وسیع تعاون ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کے سابق سربراہ اولی ہائنن نے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان وسیع تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ایٹمی مسائل اور میزائل پروگرام کا مشترکہ ایٹمی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹروں کے سابق سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بر سراقتدار آنے کے بعد مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی اورایران پر دباؤ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والا مشترکہ ایٹمی معاہدہ در حقیقت ایٹمی امور کے سلسلے میں ہے جس میں ثابت ہوگیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہے اور ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے زیر نظر ہے ۔