Aug ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سیلاب ، صدر ایران نے افسوس اور مدد کے لئے آمادگی ظاہر کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب میں سیکڑوں عام شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کے تعلق سے ہر طرح کے تعاون کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

 سحرنیوز/ایران:صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے نام ایک پیغام ارسال کرکے سیلاب میں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے۔

صدر پزشکیان نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سمیت ہر طرح کے تعاون کے لئے ایران کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے بھی پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے ۔ 

انھوں نے پاکستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے نام پیغام میں اس حادثے پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کا ہے کہ ایران کی ہلال احمر ہر قسم کی طبی اور انسان دوستانہ امداد اور ریسکیو آپریشن میں ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے۔ 

ٹیگس