Aug ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان، پختونخوان میں سیلاب کی تباہ کاری ، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں، بھیانک سیلاب سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد تین سو چوالیس ہوگئی ہے ۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی امدادی ادارے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹے میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو چوالیس ہوگئی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق سیلاب میں ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں پاکستانی فوج صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اور دیگر امدادی گروہوں کے دستے شریک ہیں۔

بونیرمیں سیلاب کی تباہی زیادہ بتائی گئی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ستاون ہوگئی ہے۔ 

پاکستان کے موصولہ رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ فوج نے مزید دستے سیلاب زدہ علاقوں میں روانہ کردیئے اور پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق سیلاب سے درجنوں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ضلع سوات میں دو ہزار سے زائد لوگوں کو بچالیا گیا ہے۔ 

ٹیگس