روس کے صدر پوتین چوتھی بار صدارتی امیدوار
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i306765-روس_کے_صدر_پوتین_چوتھی_بار_صدارتی_امیدوار
روس کے صدارتی انتخابات مارچ2018میں ہوں گے اور تمام مبصرین کی رائے ایک ہی ہے کہ چوتھی بار بھی پوتین کی باری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran
  • روس کے صدر پوتین چوتھی بار صدارتی امیدوار

روس کے صدارتی انتخابات مارچ2018میں ہوں گے اور تمام مبصرین کی رائے ایک ہی ہے کہ چوتھی بار بھی پوتین کی باری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین اس بار آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے پریس کانفرنس میں روس کے لیے ایک متوازن نظام کی خواہش کا اظہار کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ روس میں کوئی مضبوط سیاسی حریف کیوں نہیں تو انھوں نے کہا آج کل کے لیڈر محض شور مچاتے ہیں ان کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اپنی مقبولیت کی وجہ سے ولادیمیر پوتین آسانی کے ساتھ  صدارتی انتخابات جیت کر چوتھی بار بھی  صدر بن جائیں گے۔