انڈونیشیا: کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i308877-انڈونیشیا_کشتی_الٹنے_سے_8_افراد_جاں_بحق
انڈونیشیا میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا: کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بورنو کے سمندر میں 51 افراد کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 8 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

آنوگرا ایکسپریس نامی کشتی شمالی کالیمنٹن کی صوبائی راجدھانی تانجنگ سیلور سے تاراکان جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

تاراکان میں موجود ایک امدادی اہلکار منانگیپ جومالا کا کہنا تھا کہ اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ساتھ ہی کئی افراد لاپتہ ہیں جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 40 افراد کو بچالیا گیا ہے۔