ٹرمپ کے خلاف امریکہ میں احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i311171-ٹرمپ_کے_خلاف_امریکہ_میں_احتجاج
ٹرمپ کو صدر کا عہدہ سنبھالے ایک سال مکمل ہونے اور ان کی جانب سے خواتین سے مبینہ دست درازی کے خلاف امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے خلاف امریکہ میں احتجاج

ٹرمپ کو صدر کا عہدہ سنبھالے ایک سال مکمل ہونے اور ان کی جانب سے خواتین سے مبینہ دست درازی کے خلاف امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوا ہے۔

ٹرمپ کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ رکنے کو ہی نہیں آتا اوراسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز بھی شکاگو اور لاس اینجلس سمیت کئی شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔

احتجاج کے دوران لاکھوں لوگوں خصوصاً خواتین نے امریکی صدر کے خلاف نعرے لگائے، اس دوران لوگوں نے گلابی کیپس بھی پہنی ہوئی تھیں جو ماضی میں خواتین کے ساتھ ان کی مبینہ دست درازیوں کے خلاف احتجاج کا اظہار تھیں۔

ٹرمپ کی کابینہ پر طنز کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ اس سے اچھی کیبنٹس تو میں نے دکانوں پر بکتی ہوئی دیکھی ہیں۔ کئی امریکیوں نے اسے جمہوریت کی تباہی قرار دیا۔