شامی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i312553-شامی_عوام_کو_اپنے_مستقبل_کا_فیصلہ_کرنے_کا_حق
روسی دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ماضی کی طرح شام کی خودمختاری اور سالمیت پر زور دیتے ہوئے شامی عوامی کی حمایت کرتے ہیں جن کو اپنے مستقبل پر فیصلہ کرنے کا حق ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • شامی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق

روسی دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ماضی کی طرح شام کی خودمختاری اور سالمیت پر زور دیتے ہوئے شامی عوامی کی حمایت کرتے ہیں جن کو اپنے مستقبل پر فیصلہ کرنے کا حق ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے شام کی حمایت جاری رہے گی اور ہمارے اس مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ شام سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے بعد جھڑپوں میں انسانی جاںوں کے ضیاع کی تعداد میں چند گنا اضافہ ہوا ہے لہذا ہم ایک بار پھر تمام فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

یاد رہے کہ ترک فوج نے شام کے کُرد اکثریتی علاقے عفرین میں زیتون کی شاخ نامی فوجی کارروائی شروع کی اور ترک فوج کی جانب سے عفرین میں کردوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔

دوسری جانب شام نے اپنی سرزمین پر ترک فوج کی جانب سے دراندازی کی شدید مذمت کی ہے جبکہ روس نے بھی ترک آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔