ایران ایٹمی معاہدے پرمذاکرات کی امریکی درخواست مسترد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i313125-ایران_ایٹمی_معاہدے_پرمذاکرات_کی_امریکی_درخواست_مسترد
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکا دھمکیوں اوردباؤ پر اتر آیا ہے جسے کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران ایٹمی معاہدے پرمذاکرات کی امریکی درخواست مسترد

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکا دھمکیوں اوردباؤ پر اتر آیا ہے جسے کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے متن کے بارے میں از سر نو مذاکرات کی توقع نہیں رکھنا چاہیے۔ انھوں نے واضح کیا کہ امریکی اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف اس کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کا معاملہ مشکوک ہوگیا بلکہ ایران کے خلاف دباؤ میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

سرگئی ریبکوف نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے بارے میں ازسر نو مذاکرات کی امریکی درخواست کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی کو ششوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔

سرگئی ریبکوف نے کہا کہ امریکا مسائل کے حل کے لیے معمول کے مذاکرات کے بجائے دھمکیوں اوردباؤ پر اتر آیا ہے جسے کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا اور یقینا اس کا کوئی نتیجہ بھی برآمد نہیں ہوگا۔